ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشورنیشنل ہائی وےسے ٹپر لاری لے کر نامعلوم لوگ فرار

مرڈیشورنیشنل ہائی وےسے ٹپر لاری لے کر نامعلوم لوگ فرار

Sun, 12 Mar 2017 21:42:53    S.O. News Service

بھٹکل:12/مارچ    (ایس او نیوز)قومی شاہراہ  کے فورلین منتقلی کا کام انجام دے رہی آئی آربی کمپنی سے ٹھیکہ لے کر کام کو استعمال کی جارہی ٹپر لاری کو چرا نے کا واقعہ اتوار کو مرڈیشور ہائی وے ہوٹل کے قریب پیش آیا ہے۔

انکولہ ، آورسا کے روی ٹی نائک چرائی گئی لاری کے مالک بتائے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کو انجان لوگ لاری لے کر سرسی کے امین ہلی کی طرف فرار ہونے کاپتہ چلا ہے  جس کی بنیاد پرمرڈیشور کی پولس سرسی کی طرف روانہ ہوگئی ہے، مرڈیشور پولس تھانہ میں کیس درج کرلینےکے بعد پولس جانچ میں جٹ گئی ہے۔


Share: